Tuesday 9 February 2016

UddaSi

پوچھا ہے مجھ سے اُس نے ...!
کیوں اداس رہتے ہو ...
کیوں خاموش رہتے ہو ...
ملتے ہو انجان لگتے ہو ...
پرشان لگتے ہو __ 
پوچھا ہے مجھ سے اُس نے ...! 
کیسا ہوں کیسے جیتا ہوں ....!

کن سوچوں میں رہتے ہو ...
گھر چھوڑ ویرانوں میں رہتے ہو ...
الجھے الجھے سے لگتے ہو ...
کس کا دیا ہوا درد ہے جو سہتے ہو ...

پوچھا ہے مجھ سے اُس نے ...!
کیسا ہوں کیسے جیتا ہوں ....!

ضبط کیسا کس لیے !
کیا نام ہے جو چھپاتے ہو ...
روتے ہو اور پھر مسکراتے ہو ...
بتاو کچھ ہمیں بھی ...!
کیا چھپاتے ہو کیوں بہانے بناتے ہو ...

پوچھا ہے مجھ سے اُس نے...

Sama_Jaa_Mujh_MEn____________!

تیری پائل، ترا کنگن، ترا گجرا بولا
پھر مجھے ہوش نہیں بعد میں کیا کیا بولا
زور بازو میں ہے کتنا یہ کہا بُندے نے
مستیاں دیکھ مری وہ تُو دکھا جا بولا
ہونٹ چپ چاپ، کہا آنکھ نے مجھ سے آؤ
کیسے انکار میں کرتا کے یہ کجلہ بولا
خود سپردی کا وہ عالم کے قیامت برپا
انگ سے انگ ملا لو یہ سراپا بولا
جا رہا تھا، میں تو سیراب ہوا تھا شب بھر
گیسوئے تر کہ ٹپکتے ہوئے پھر آ بولا
نرم ہونٹوں کی حلاوت پہ وہ سینے کا گداز
آ کے اظہر میرے بانہوں میں سما جا بولا

Sunday 7 February 2016

KhwabOn Ki Tarha Hai

- خوابوں کی طرح ہے، نا خیالوں کی طرح ہے
وہ شحص ریاضی کے سوالوں کی طرح ہے 

الجھا ہوا ایسا کہ سلجھنے ہی نا پائے 
سلجھا ہوا ایسا کہ مثالوں کی طرح ہے -

DiL Hai BEEtab_________________*


دلِ بے تاب کو جذبات سے پاگل کر کے
کر دیا دور مجهے خود سے مکمل کر کے

میرے ارمان سبهی پورے کیے ہیں اُس نے
میری آنکھوں سے رواں اشک مُسلسل کر کے 

یہ نہ سوچا کوئی اس کے بنا تنہا ہے
چل دیا ہے وہ کہاں آنکھ کو بادل کر کے

دل بهی نازُک تها کِهلونے کی طرح توڑ دیا
رکھ دیا اس نے محبت کو مشاغل کر کے

میں نے چوما تها یکایک عقیدت سے اُسے
اس کے چہرے پہ گری زلف کو آنچل کر کے

لوگ گُستاخ محبت نہ کہیں تم کو "اے دل"
کیوں چُراتے ہو نظر عشق کو گهائل کر کے