Sunday, 19 March 2017

کوئی تردید کا صدمہ

کوئی تردید کا صدمہ ہے نہ اثبات کا دُکھ

جب بچھڑنا ہی مقدر ہے تو کس بات کا دُکھ
اب کوئی اور تمنا ہے عذابِ دل و جاں

اب کسی حرف میں تُو ہے نہ تری ذات کا دُکھ
میز پر چائے کے دو بھاپ اُڑاتے ہوئے کپ

اور بس سامنے رکھا ہے ملاقات کا دُکھ
مضمحل جسم سے ناراض سرکتی ہوئی شال
کیوں چھپانے سے چُھپایا نہ گیا رات کا دُکھ

اَب مرے دل میں نہیں تیرے بچھڑنے کی کسک
اَب کے بیگانہ روی میں ہے مُناجات کا دُکھ

خشک جنگل سے کسی دن تو دھواں اٹھتا ہے
اور جہالت بھی اُٹھاتی ہے فسادات کا دُکھ...!!!

No comments: