Sunday, 7 February 2016

DiL Hai BEEtab_________________*


دلِ بے تاب کو جذبات سے پاگل کر کے
کر دیا دور مجهے خود سے مکمل کر کے

میرے ارمان سبهی پورے کیے ہیں اُس نے
میری آنکھوں سے رواں اشک مُسلسل کر کے 

یہ نہ سوچا کوئی اس کے بنا تنہا ہے
چل دیا ہے وہ کہاں آنکھ کو بادل کر کے

دل بهی نازُک تها کِهلونے کی طرح توڑ دیا
رکھ دیا اس نے محبت کو مشاغل کر کے

میں نے چوما تها یکایک عقیدت سے اُسے
اس کے چہرے پہ گری زلف کو آنچل کر کے

لوگ گُستاخ محبت نہ کہیں تم کو "اے دل"
کیوں چُراتے ہو نظر عشق کو گهائل کر کے

No comments: